کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ آن لائن فراڈ میں ملوث ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق این سی سی آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کال سینٹر کو گھیرے میں لیا جہاں سے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سینٹر مبینہ طور پر زمانہ ہانی نامی شخص چلا رہا تھا جہاں سے بیرون ملک شہریوں کو جعلی بینک نمائندہ بن کر کالز کی جاتی تھیں۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف ایپلیکیشنز اور سوشل انجینئرنگ کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کا حساس بینکنگ ڈیٹا حاصل کرتے اور بعد ازاں ان کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم نکال لیتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ زیر حراست ایجنٹس تفتیش جاری ہے جبکہ ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ فراڈ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک پہنچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ کال سینٹر کا رابطہ بیرون ملک موجود بعض عناصر سے بھی تھا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اور مالی نقصان سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر

Read More

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.