امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کی تعریف، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ کے دوران امن و سفارتی کوششوں پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی، جس میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے ایوان میں پاکستان کی جانب سے ‘امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار’ کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اور جانی و مالی نقصان روکنے کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔

کانگریس رکن آل گرین نے اپنے بیان میں کہا کہ جانوں کے ضیاع اور شدید انسانی المیے سے بھرپور جنگ کے دوران ان قوتوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر یہ ثابت کیا کہ سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

متن کے مطابق جنگ میں امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 399 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ اس تنازع کے مالی اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر یومیہ تک پہنچ چکے ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور فیول سپلائی بھی متاثر ہوئی، اس لیے تنازع کا خاتمہ نہ صرف فریقین بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

کراچی میں بارش کے بعد موسم انتہائی سرد، یخ بستہ ہواؤں سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

شہر قائد میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم

Read More

TECHNOLOGY

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.