انتقال کے 6 برس بعد عرفان خان کی فلم ریلیز، شائقین حیران رہ گئے

مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی اور اداکارہ ودیا بالن کی ایک پرانی اور غیر ریلیز شدہ فلم ‘The Last Tenant’ یوٹیوب پر جاری کر دی گئی ہے۔ یہ فلم تقریباً 25 سال سے منظرِ عام سے غائب تھی اور اب پہلی بار ناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فلم 2000 کے آس پاس بغیر کسی بڑے بجٹ کے بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری و تحریر سارتھک داس گپتا نے کی تھی جبکہ اس کی پروڈکشن نیینا اور سارتھک داس گپتا نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ فلم میں عرفان خان اور ودیا بالن اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں نظر آتے ہیں جو اسے بھارتی سنیما کی ایک نایاب تاریخی دستاویز بناتی ہے۔

یہ فلم نہ صرف عرفان خان اور ودیا بالن کا واحد مشترکہ اسکرین پروجیکٹ ہے بلکہ ودیا بالن کے ابتدائی ترین کام میں بھی شمار کی جاتی ہے جس سے ان کے فنی سفر کی ابتدائی جھلک سامنے آتی ہے۔

فلم کو طویل عرصے تک ریلیز نہیں کیا جا سکا کیونکہ اس کی اصل فوٹیج گم ہو گئی تھی جس کے باعث یہ منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود تقریباً دو دہائیوں سے زائد عرصے تک التوا کا شکار رہا۔ تاہم حال ہی میں ہدایت کار کو سارتھک داس گپتا کو ایک VHS کاپی حاصل ہوئی جس کے بعد اس فلم کو بحال کر کے عوامی سطح پر جاری کیا گیا۔

سارتھک داس گپتا کے مطابق وہ اس وقت فلم سازی کے ابتدائی مراحل میں تھے اور مکمل طور پر خود سیکھنے کے عمل سے گزر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے لیے ایک ’بھولا ہوا خواب‘ تھی جسے اب عرفان خان کو خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے ٹوٹے ہوئے موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو بیرون ملک روانگی سے قبل ایک ویران گھر میں پناہ لیتا ہے۔ اس دوران تنہائی، یادیں اور موسیقی ایک علامتی انداز میں ایک دوسرے سے جڑ جاتی ہیں جبکہ کہانی غیر متوقع موڑ اختیار کرتی ہے۔

اداکارہ ودیا بالن نے فلم کی ریلیز پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے کیونکہ یہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی واحد مشترکہ فلم ہے جو عرفان خان کے ساتھ تھی۔

یہ فلم سارتھک داس گپتا کے پروڈکشن بینر ‘The Salt Inc’ کے تحت جاری کی گئی ہے جس میں انو کھیڈوال، سورو بھ اگروال، سبیا سچی، ستیش کلرا اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب پر ریلیز کے محض تین دن کے اندر فلم کو تقریباً دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جو ناظرین کی بھرپور دلچسپی اور تجسس کو ظاہر کرتا ہے۔

عرفان خان کے مداحوں کے لیے یہ ریلیز ایک جذباتی موقع کی حیثیت رکھتی ہے جو نہ صرف ان کی فنی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ ان کے منفرد اداکاری کے سفر کے ایک کم معروف باب کو بھی منظرِ عام پر لاتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.