صومالی قزاقوں کا شہریوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ

صومالی قزاقوں نے ہونر 25 آئل ٹینکر کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے براہ راست رابطہ کرنے والی انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات صرف حکومت پاکستان کے نمائندوں کو پیش کریں گے اور مغوی پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بتایا کہ قزاقوں کے ساتھ رابطہ کامیابی کے ساتھ قائم ہوگیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

صومالی قزاقوں نے 10 پاکستانی شہریوں سمیت عملے کے 17 ارکان کی تصاویر بھی بھیج دی ہیں جو ان کی حراست میں ہیں، صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر ہونور 25 کو عملے سمیت 21 اپریل کو اغوا کیا تھا اور گزشتہ دو ہفتوں سے مغوی پاکستانی عملے کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے حوالے سے انتہائی پریشان ہیں

انصار برنی ٹرسٹ کی ڈائریکٹر قرت العین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ قزاقوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات صرف حکومت پاکستان کے نمائندے کے سامنے رکھیں گے جبکہ حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ہے یہاں تک کہ قزاقوں کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ای میل کا بھی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قزاقوں نے انڈونیشیا، میانمار اور سری لنکا  کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا ہے کیونکہ جہاز کے مغوی عملے کے 7 ارکان کا تعلق مذکورہ ممالک سے ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ پاکستانی مغویوں کی رہائی کے لیے متعلقہ فریق سے بدستور رابطے میں ہیں۔

کراچی کے 80 سالہ شہری عمر فاروق اپنے بیٹے کی بحفاظت رہائی کی درخواست کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے اس عمر میں پریشانی کی حالت میں دربدر ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

بزرگ شہری کے بیٹے کاشف عمر بھی صومالی قزاقوں کی حراست میں موجود جہاز کے عملے میں شامل ہیں۔

کراچی کے ایک شہری عمران علی بھی مغیوں میں شامل ہیں، جن کے بھائی علی اکبر نے حکومت پاکستان سے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغویوں کی تازہ تصاویر سے کچھ ہمت بندھی ہے کیونکہ کم از کم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

ہونر 25 کے مغوی عملے کے ارکان کے اہل خانہ انصار برنی ٹرسٹ کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور مشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم ازکم ایک کمیٹی بنائی جائے جو پاکستانی مغویوں کی رہائی کے لیے ہونے والی کوششوں سے آگاہ رکھ سکے۔

مغویوں پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے کہاں فریاد کی جائے یا کس سے رابطہ کیا جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد

Read More

پاکستان نے ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان نے ایران میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی توانائی کی مارکیٹس اور سپلائی

Read More

TECHNOLOGY

امتحانات میں نقل کا ہائی ٹیک طریقہ: چین میں ’اسمارٹ چشمے‘ کرایے پر دستیاب

چین میں ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جہاں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے

Read More

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.