واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی نئی رپورٹ کے مطابق ایپ جلد ہی ایک نیا ری ڈیزائن شدہ اِن-چیٹ انٹرفیس متعارف کرانے کے قریب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں ابھی تک بیٹا یوزرز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہیں، لیکن واٹس ایپ بِیٹا انفو نے کسی طرح اس نئے انٹرفیس کو فعال کر لیا ہے، جس میں ایک فلوٹنگ چیٹ بار اور ایک شفاف (ٹرانسلوسنٹ) نیویگیشن بار شامل ہیں۔

دوسری جانب ایپ کی مالک کمپنی میٹا اس نئے ڈیزائن کو جاری کرنے میں خاصی سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہت سے صارفین کو ابھی تک یہ نیا یوزر انٹرفیس ملا ہی نہیں، اس لیے لگتا ہے کہ مکمل تبدیلی دیکھنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

غالب امکان یہی ہے کہ جب یہ ری ڈیزائن مکمل طور پر تیار ہو جائے گا، تب ہی اسے عام صارفین کے لیے باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے دنیا کو لاحق بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بد نیتی پر مبنی

Read More

چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.