پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کم ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف شعبوں کی طرح موبائل فون انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔ موبائل کمپنیوں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کی لاگتِ پیداوار بڑھنے کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد موبائل فونز کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے روزانہ دس سے بارہ موبائل فون سیٹس فروخت ہوتے تھے، تاہم اب خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور لوگ خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک ایسیسریز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہینڈز فری، موبائل کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آ سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.