امریکی قبضے میں گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستان کے راستے وطن واپس پہنچ گیا

امریکا کے قبضے میں گئے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ پاکستان کے راستے اپنے وطن واپس پہنچ گیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر بھی جاری کردی۔

انہیں بلوچستان اور سیستان کے راستے ایران واپس بھیجا گیا، عملے کو گوادر کے گبد رمیدان کراسنگ پوائنٹ کے راستے ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے توسکا جہاز کے 15 رکنی عملے کی حوالگی کی تصدیق کی ہے جبکہ جہاز پر 22 افراد سوار تھے۔

سات افراد کو ایران کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا؟ اور وہ کہاں ہیں؟ فوری طور پر اس حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہوسکیں جب کہ فی الوقت بحری جہاز توسکا ایران کے حوالے نہیں کیا گیا۔

ایرانی عملے کی واپسی کی گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ  ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کو ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.