بجلی بحران کی اصل وجہ موبائل چارجر ہیں، جاوید چوہدری کے انوکھے دعوے پر صارفین کی تنقید

معروف صحافی اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے پاکستان میں بجلی کے مسئلے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون چارجرز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کی ایک اہم وجہ گھروں میں موبائل چارجرز کا مسلسل استعمال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 25 کروڑ کی آبادی میں سے 18 کروڑ لوگ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اور روزانہ اپنے موبائل فون چارج کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر ہر شخص اوسطاً آدھا یونٹ بجلی بھی موبائل چارجنگ پر خرچ کرے تو مجموعی طور پر روزانہ 9 کروڑ یونٹس کا بوجھ بنتا ہے۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں موبائل فون کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی تو اس پہلو پر غور نہیں کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں چارجر اکثر ساکٹ میں لگے رہتے ہیں جس سے مسلسل بجلی کا استعمال جاری رہتا ہے۔

ان کے مطابق اگر ایک گھر میں تمام چارجرز کی موجودگی اور غیر ضروری استعمال کا جائزہ لیا جائے تو بجلی کے میٹر پر اس کا واضح اثر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ چارجرز نکالنے سے کھپت میں کمی محسوس ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے جاوید چوہدری کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ موبائل فون چارجرز کو بجلی کے بحران کی بڑی وجہ قرار دینا غیر منطقی اور حقیقت سے دور ہے۔

کئی صارفین نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے دعوے سائنسی اور تکنیکی بنیادوں سے عاری ہیں اور بجلی کے مجموعی بحران کی وجوہات کہیں زیادہ پیچیدہ اور وسیع ہیں۔ بعض صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ بغیر درست معلومات کے اس طرح کے بیانات عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.