ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ، گیارہ سوا یکٹررقبے پر مشتمل عوام دوست منڈی میں ملک بھرکےمختلف شہریوں سےآنے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فرقان چھیپا،فوڈاسٹریٹ انچارج راوعبید اورانچارج میڈیا سیل ذکی ابڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فرقان چھیپا نے بتایا کہ ملک کے طول و عرض سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے جانوروں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، مارشلنگ ایریا میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں جو ہر جانور کا مکمل طبی معائنہ کرتی ہیں اور صرف صحت مند جانوروں کو ہی منڈی میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے،رواں سال بیوپاریوں کو وافر مقدار میں چارہ لانے کی اجازت ہے جبکہ جنرل بلاکس میں پلاٹ اور پانی کی فراہمی بالکل مفت ہے،خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے کراچی، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے نام سے مخصوص بلاکس کے علاوہ ڈائمنڈ، گولڈن اور سفائر کیٹیگریز بھی بنائی گئی ہیں اس موقع پر فوڈ اسٹریٹ کے انچارج راؤ عبید نے بتایا کہ شہریوں کی تفریح اور ذائقے کے لیے منڈی میں اعلیٰ معیار کی فوڈ اسٹریٹ قائم کی ہے جہاں بلال بروسٹ،جاوید نہاری، بٹ کڑاہی، پلیٹر ہاؤس اور چودھری محسن فوڈزجیسے بڑے برانڈز اپنے آؤٹ لیٹ ریٹس پر خدمات فراہم کر رہے ہیں،واٹرپمپ کا مشہورتربوز شربت بھی فوڈاسٹریٹ کی زینت بنا ہوا ہے،راوعبید نے بتایا کہ مویشی منڈی میں 70 سے زائد چھوٹے بڑے ہوٹلز، 100 سے زائد دکانیں اور 200 سے زائد کیبن اسٹالز لگائے گئے ہیں، بیوپاریوں اور شہریوں کو ضرور کی ہرچیز ایک ہی چھت تلے میسر ہے مختلف کیٹیگریز کے اسٹالز کا کرایہ 8 سے 80 ہزار روپے تک مقرر کیے گئے ہیں، مویشی منڈی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کرتے رہیں گے آخر میں میڈیا سیل کے انچارج ذکی ابڑو نے تمام صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع ترجمان میڈیا سیل ام آئمن صاحبہ بھی موجود تھیں

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

Read More

کوکین کوئین پنکی کی جان کو خطرہ، پولیس اسٹیشن کے اطراف اسنائپرز تعینات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سیکیورٹی غیر

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.