سمندر کے بیچ میں کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا حملہ: ہلاکتوں کے بعد کئی ملکوں میں خوف و ہراس

بحر اوقیانوس (اٹلانٹک) میں سفر کرنے والے ایک ڈچ سیاحتی جہاز (کروز شپ) پر ہنٹا وائرس نامی نایاب بیماری پھیلنے سے ایک بوڑھے شادی شدہ جوڑے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم تین دیگر افراد اس کا شکار ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کم از کم ایک مریض میں ہنٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ایک مریض جنوبی افریقہ کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس عوامی صحت کے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس کی مکمل تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں، جس میں لیبارٹری ٹیسٹ اور وائرس کی جینیاتی جانچ بھی شامل ہے۔

یہ سیاحتی جہاز جس کا نام ’ایم وی ہونڈیئس‘ ہے، تقریباً تین ہفتے قبل ارجنٹائن سے روانہ ہوا تھا اور اس نے انٹارکٹیکا سمیت کئی جزائر کا دورہ کرنا تھا۔

اس سفر کے دوران پہلا شکار 70 سالہ شخص ہوا جس کی موت جہاز پر ہی واقع ہوئی، جبکہ اس کی اہلیہ جنوبی افریقہ کے ایئرپورٹ پر اپنے وطن نیدرلینڈز واپسی کے لیے فلائٹ لیتے ہوئے اچانک گر گئیں اور قریبی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت کے مطابق جہاز پر اس وقت تقریباً 150 سیاح سوار تھے اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جنوبی افریقہ میں ان لوگوں کا پتا لگایا جا رہا ہے جو متاثرہ مسافروں کے رابطے میں رہے ہوں گے۔

ہنٹا وائرس عام طور پر چوہوں کے فضلے یا پیشاب سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے اور یہ پھیپھڑوں یا گردوں کی سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

اگرچہ یہ بیماری نایاب ہے، لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ انسان سے انسان میں بھی پھیل سکتی ہے۔

فی الحال اس وائرس کا کوئی خاص علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے، تاہم جلد طبی امداد سے بچاؤ ممکن ہے۔

جہاز چلانے والی کمپنی ’اوشین وائڈ ایکسپیڈیشنز‘ نے بتایا کہ جہاز فی الحال مغربی افریقہ کے قریب جزیرہ کیپ ورڈی کے ساحل پر موجود ہے، جہاں مقامی حکام جہاز کے عملے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ بیمار عملے کے دو ارکان کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، تاہم مقامی حکام نے ابھی تک کسی کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.