کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر مرکزی رہنماؤں سمیت حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، انچارج سی او سی و اراکینِ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤن انچارجز و کمیٹی ذمہ داران کی نے شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے عوام کی محرومیوں کا وقت اب ختم ہونے کو ہے اور اب صرف تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا۔ 

انہوں نے ہدایت دی کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور اگلے سال آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ذمہ داران ابھی سے گھر گھر جا کر ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں کیونکہ یہ انتخابات شہر کے حقیقی اختیارات حاصل کرنے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اس شہر کی خدمت کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام ذمہ داران میدان میں نکل کر دشمنانِ کراچی کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ 

انہوں نے زور دیا کہ کراچی کے اختیارات کی واپسی اور شہر کی تعمیرِ نو صرف ایم کیو ایم کے ذریعے ہی ممکن ہے، قیادت نے واضح کیا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے شہر کے نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق چلایا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ کئی روز سے چیئرمین کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کے ارکان کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت کر رہے تھے، ذمہ داران کے اس اجلاس میں  ان انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور اراکین اسمبلی ٹاؤن انچارجز اور مرکزی ذمہ داران کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے

Read More

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.