پی ایس ایل 11 کی انعامی تقریب، کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعام تقسیم

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی رنگا رنگ انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر کروڑوں روپے کے انعام وصول کیے۔

فاتح ٹیم پشاور زلمی نے 14 کروڑ روپے کا انعام جیتا، جبکہ رنر اپ ٹیم حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

ایونٹ میں سفیان مقیم سب سے زیادہ 22 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے، بابراعظم نے سب سے زیادہ 588 رنز بنا کر حنیف محمد کیپس کا انعام اپنے نام کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ایونٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے، اس کے علاوہ پشاور زلمی کے کوشل مینڈس کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

اب ’’YouTube‘‘ میں کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھیں!

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.