پاکستان میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان، گرمی کتنے دن جاری رہے گی؟

پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص سندھ، جنوبی پنجاب اور اندرون بلوچستان میں اگلے سات دنوں کے دوران شدید گرمی کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے آخر تک بعض جنوبی علاقوں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کراچی میں بھی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے, جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہنے کی وجہ سے گرمی کی تپش زیادہ محسوس کی جائے گی۔

اندرون سندھ کے اضلاع جیسے حیدرآباد، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال متوقع ہے، تاہم ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں کبھی کبھار گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بارش سے عارضی ریلیف مل سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے شروع میں درجہ حرارت میں یہ اضافہ موسمی تبدیلیوں کا حصہ ہے اور فی الحال مستقبل قریب میں بارش کا کوئی بڑا امکان موجود نہیں ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جامشورو، دادو، گھوٹکی اور سانگھڑ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، اس لیے عوام گرمی میں نکلنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ لوگ سر ڈھانپ کر چلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سائے میں رہیں، براہ راست دھوپ میں کام سے گریز کریں۔

وزیر اعلیٰ نے محنت کشوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کام جاری رکھیں لیکن اپنی صحت پر سمجھوتہ نہ کریں۔

طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو خاص طور پر صبح 11 سے شام 4 بجے کے درمیان براہ راست دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

معمر افراد، بچوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے مزدوروں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

کراچی میں فی الحال مغرب کی جانب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو شام اور صبح کے وقت معمولی ریلیف فراہم کرتی ہیں، لیکن دن کے وقت تیز دھوپ اور خشک موسم کے باعث گرمی کا اثر زیادہ رہے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.