صدر مملکت اور وزیر اعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت پر پیغام: ذمہ دارانہ صحافت امن و استحکام کی ضمانت قرار

عالمی یومِ آزادیِ صحافت (3 مئی 2026) کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں صحافت کی اہمیت، صحافیوں کی خدمات اور ذمہ دارانہ میڈیا کے کردار کو عالمی امن، استحکام اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں سچائی پر مبنی، غیر جانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت ایک پرامن مستقبل کی تشکیل میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق صحافی وہ لوگ ہیں جو سچ کو تلاش کرتے، اس کی تصدیق کرتے اور اسے عوام تک پہنچا کر معاشروں میں توازن اور شعور پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سال کے موضوع “پرامن مستقبل کی تشکیل” کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن صرف سیاسی یا سفارتی کوششوں سے نہیں بلکہ درست معلومات اور ذمہ دار میڈیا کے ذریعے بھی ممکن ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے بہتر تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں، رپورٹرز، مدیران اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستند اور غیر جانبدار خبریں ایک باخبر اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحافی نہ صرف معلومات کی ترسیل کے ذمہ دار ہیں بلکہ وہ سماجی اقدار کے بھی امین ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ صحافت اور درست معلومات کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے قومی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے قومی یکجہتی اور غلط معلومات کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے ان صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

دونوں رہنماؤں کے پیغامات میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ پرامن مستقبل کی بنیاد سچائی، ذمہ داری اور آزاد صحافت پر ہے، اور یہی عناصر عالمی سطح پر بہتر افہام و تفہیم اور استحکام کے ضامن ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے

Read More

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایمیزون، والمارٹ، ٹارگٹ، وے فیئر اور ٹیمو کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.