سویڈن کا انوکھا کیفے، اے آئی منیجر نے انسانوں کو کام پر رکھ لیا

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک رہائشی علاقے میں دنیا کا انوکھا اور جدید ترین تجرباتی کیفے کھولا گیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تمام تر انتظام و انصرام کوئی انسان نہیں بلکہ ‘مونا’ نامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنبھال رہی ہے۔

اس کیفے کا ڈیزائن نہایت سادہ اور متاثر کن ہے جہاں خاکستری دیواروں اور چھوٹے پودوں سے سجی میزوں کے درمیان صارفین کو وہ تمام روایتی اشیا میسر ہیں جو کسی بھی عام کیفے میں ہوتی ہیں، تاہم پسِ پردہ یہاں کا ‘باس’ ایک ڈیجیٹل دماغ ہے۔

سان فرانسسکو کی اسٹارٹ اپ کمپنی ‘اینڈون لیبس’ کے اس منصوبے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ مستقبل میں جب مصنوعی ذہانت انسانی معاشرت اور روزگار کا حصہ بنے گی تو اس کے اخلاقی اور عملی نتائج کیا ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘مونا’ نے نہ صرف کیفے کا مینو ترتیب دیا اور ضروری اجازت نامے حاصل کیے بلکہ اس نے خود ہی آن لائن اشتہارات کے ذریعے 2 انسانی ملازمین کا انتخاب بھی کیا۔

کیفے کے بارسٹا کاییتان گرزلکزاک بتاتے ہیں کہ انہیں یہ نوکری مصنوعی ذہانت کے ساتھ تیس منٹ کے فون انٹرویو کے بعد ملی۔ اگرچہ مونا ایک معقول تنخواہ فراہم کر رہی ہے، لیکن انسانی ملازمین کو اس ‘ڈیجیٹل باس’ کے ساتھ کچھ انوکھے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

بارسٹا کے مطابق مونا اکثر رات کے کسی بھی پہر کام کے پیغامات بھیجنا شروع کردیتی ہے اور اسے چھٹیوں کی درخواستیں یاد نہیں رہتیں، جس سے ملازمین کی نجی زندگی متاثر ہورہی ہے۔

اسٹاک ہوم کے اس کیفے میں ایک ‘وال آف شیم’ یعنی شرمندگی کی دیوار بھی بنائی گئی ہے جہاں مونا کی جانب سے کی گئی غلط خریداریوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جیسے کہ ضرورت نہ ہونے کے باوجود 15 کلو ٹماٹر یا 10 لیٹر کوکنگ آئل کا آرڈر دے دینا۔

کیفے میں آنے والے صارفین ایک بڑی اسکرین پر کاروبار کے منافع اور نقصان کو براہِ راست دیکھ سکتے ہیں اور ایک خاص فون کے ذریعے مونا سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ جہاں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، وہیں یہ اہم سوالات بھی اٹھاتا ہے کہ اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو ایک مشینی مینیجر اس پر کیا ردعمل دے گا اور کیا انسان ایک ایسی مشین کے ماتحت کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو کبھی تھکتی نہیں؟

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.