افغان طالبان فورسز کا سرحد پر معصوم شہریوں کو  نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرحدی اضلاع میں معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے غیر انسانی اور پرتشدد سلسلے ناقابل قبول، مذموم اور انسانی جان کے حوالے سے ان کی وحشیانہ فطرت کا عکاس ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغانستان کی جانب سے سرحد پر شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مکمل شکست کھانے اور ان کا سامنا کرنے کی ہمت نہ رکھنے کے بعد شہری علاقوں کو نشانہ بنانا نہ صرف قابل نفرت ہے بلکہ یہ رجیم کے رہنماؤں کے پست اخلاقی کردار کو بھی آشکار کرتا ہے

 عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے گزشتہ روز کے پریس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ صرف ضلع باجوڑ میں افغان طالبان اور ان کے بھارتی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کی جانب سے شہری آبادی کو بلا اشتعال اور مجرمانہ طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے 6 معصوم بچوں اور خواتین سمیت 9 شہری شہید ہوئے جبکہ 7 خواتین اور ایک کم عمر بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ایک مرتبہ پھر فتنہ الخوارج کی جانب سے کھلے عام اور شرم ناک انداز میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنانے کے نتیجے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے تین شہری زخمی ہوئے، اس کے برعکس افغان طالبان رجیم کے نام نہاد نمائندے پاکستان پر شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے بے بنیاد اور لغو الزامات عائد کرتے رہے ہیں

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وضاحت اور شواہد سے یہ رپورٹ کیا جا چکا ہے کہ پاکستان صرف دہشت گردوں کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے، پاکستان افغان طالبان رجیم کے زیر کنٹرول علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور معاونت کرنے والے ڈھانچے کو جب بھی نشانہ بناتا ہے تو معلومات ہمیشہ فوری اور شفاف انداز میں عوام کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے شہری نقصان سے بچنے کے لیے بھرپور احتیاط برتی جاتی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خارجی دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف پاکستان کی جنگ ہمیشہ سچائی، اصولوں، عزت، عزم اور ایمان پر مبنی رہی ہے جبکہ خارجیوں اور ان کے بھارتی حمایت یافتہ سہولت کاروں کی ناپاک جنگ اور انجام شرم، فریب، لالچ اور برائی پر مبنی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ہزاروں ای چالان اصل مالکان تک نہیں پہنچ سکے

بھاری ای چالان کے باوجود سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کو نہ روکا جاسکا۔ٹریفک پولیس کی

Read More

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.