گرمی کی لہر پھر سر اٹھانے لگی، جنوبی علاقوں میں پارہ مزید بلند ہونے کا امکان

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرم موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکرنڈ میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دیگر شہروں میں حیدر آباد اور سکھر میں 42 ڈگری، ملتان اور ساہیوال میں 38 ڈگری، کراچی میں 35 ڈگری اور لاہور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہا، جبکہ کوئٹہ اور مظفر آباد میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہا۔

ملک کے شمالی علاقے گلگت میں سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.