حکومت نے 25 کلو واٹ یا کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی

سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے کہ حکومت نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط  ختم کردی ہے۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاورڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا، پاور ڈویژن نے 25 کلو واٹ اور اس کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس فیصلے سے چھوٹے سولر صارفین کو سہولت ملے گی اور سولر انرجی کے استعمال کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

اس سے قبل وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) لائسنس لازمی قرار دیدیا تھا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا تھا کہ نیپرا لائسنس لینے کے حوالے سے ریگولیشنز موجود ہیں، جس کا تعلق ریگولیٹر سے ہے، ڈسکوز ان ریگولیشنز پر عمل درآمد کراتی ہیں، وفاقی حکومت کے احکامات کو لائسنس سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

TECHNOLOGY

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

پی ٹی اے نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.