متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی تیل مارکیٹ اور خلیجی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ تیل برآمد کرنے والے بڑے اتحاد اوپیک (OPEC) اور اوپیک پلس (OPEC+) سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتِ حال نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کیا ہوا ہے اور عالمی معیشت غیر یقینی کا شکار ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی تیل پیداوار کی پالیسی، موجودہ اور مستقبل کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قومی مفاد اور عالمی منڈی کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرنے کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ خلیج عرب اور آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی اور رکاوٹوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، تاہم طویل مدت میں عالمی توانائی کی طلب میں مسلسل اضافے کی توقع ہے۔ یو اے ای کا یہ فیصلہ یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

یو اے ای، جو طویل عرصے سے اوپیک کا اہم رکن رہا ہے، اس کے انخلا کو تنظیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے اوپیک کے اندر اتحاد کمزور پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب رکن ممالک کے درمیان پہلے ہی پیداوار اور سیاسی معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔

یو اے ای کے وزیر توانائی سہیل المزروعی نے امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی اینکر بیکی اینڈرسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں تیل کی عالمی سپلائی پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اس لیے اوپیک سے علیحدگی کے اثرات نسبتاً کم ہوں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اس فیصلے کا وقت درست ہے کیونکہ اس سے مارکیٹ اور قیمتوں پر کوئی بڑا جھٹکا نہیں پڑے گا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش اور محدود ٹریفک کے باعث تمام ممالک بشمول یو اے ای پہلے ہی پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے یہ اقدام تیل کی قیمتوں پر اضافی دباؤ نہیں ڈالے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.