سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر تقریب کا انعقاد

و سٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے سی ای او ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی کی جانب سے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر تقریب کا اہتمام دبئی کے فائیوسٹار ہوٹل میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی شفقت علی خان کا استقبال ڈاکٹر سید طاہر رضوی، ڈاکٹر فاطمہ خالد، فیضان ، فیصل، وقار اور وسٹا میری ٹریول اینڈ ٹورازم کے سٹاف نے گل دستے پیش کر کےکیا- تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے تمام افسران سفیر پاکستان کے ہمراہ موجود تھے – پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، نعمان اکرم، جام عبد الله ،احتشام احمد، عمران شاہد ، چودھری ہارون اور علی زیب خان کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سفیر شفقت علی خان اور قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے خطاب میں پرتپاک استقبال پر میزبانوں کی تہہ دل سے تعریف کی اور اس اقدام کو متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ مشغولیت کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات پانچ دہائیوں پر محیط گہرے، کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں، جس کی خصوصیت تعاون اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے۔


پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، سفیر پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اہم قومی اثاثہ قرار دیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں کے لئے ان کی انمول شراکت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حالیہ مشکل حالات کے دوران ان کے ذمہ دارانہ طرز عمل اور یکجہتی کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی شراکتیں ان کے میزبان ملک کے لیے ان کے مضبوط احساس کی عکاسی کرتی ہیں۔
سفیر شفقت علی خان نے ملک کو دانشمندی اور دور اندیشی کے ساتھ چلانے اور تمام باشندوں کے لیے مستقل استحکام، لچک اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مشن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کمیونٹی کو سفارت خانے کے مکمل تعاون اور سہولت کی یقین دہانی کرائی-
سفیر پاکستان نے تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فاطمہ خالد اور وسٹا میری ٹائم ٹریول ٹورازم کی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستانی کمیونٹی تک رسائی کو مزید مضبوط بنانے اور ان کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں قونصلیٹ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب میں پاکستانی سفارتی مشن کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی سے محمد شبیر مرچنٹ، افتخار علی تتلہ ، مصطفے ہیمانی، سید اعجاز بخاری، سید سلیم اختر ،سلمان وصال، عامر حسین، ڈاکٹر نور الصباح، خاور حسین، خلیل الرحمن بونیری، فراز احمد صدیقی ، تابش زیدی، راشد الاسلام ، سفیر جاوید ملک ، محمد ماجد ،مخدوم شوکت قریشی ، شفیق الرحمن، نور کریم آفریدی ، محمد نفیس اور حافظ بابر شہزاد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میزبان ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی نےسفیر شفقت علی خان اور قونصل جنرل حسین محمد کو یادگاری شیلڈیں بھی پیش کیں۔تقریب کے آخر میں کو ڈاکٹر فاطمہ خالد اور ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی نے تمام حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیااور مہمانوں کی توا ضع پر تکلف ڈنر سے کی-

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے علاقے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش

Read More

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.