لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل زندگی کے تمام جزئیات کا مرکز بن چکا ہے، اب بھی بہت سے لوگ اس کے ساتھ ایسی لاپرواہی برتتے ہیں جو اس کے پرانا ہونے کے عمل کو تیز کر دیتی ہے۔ اچانک خراب ہونے اور تبدیلی کے بھاری اخراجات کے درمیان، چند سادہ روزمرہ کی عادات ایک بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں اور ڈیوائس کی عمر کو دوگنا کر سکتی ہیں۔

ہفتہ وار ری سٹارٹ بہتر کارکردگی کے برابر ہے

لپ ٹاپ کو بند کیے بغیر کئی دنوں تک چلتا چھوڑنا بیک گراؤنڈ میں کاموں کے جمع ہونے اور میموری کے بتدریج استعمال کا باعث بنتا ہے۔ ویب سائٹ ’’ سلیش گیئر ‘‘ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ جس کا ’’ العربیہ بزنس ‘‘ نے تجزیہ کیا میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں ایک بار ری سٹارٹ کرنا میموری کو صاف کرتا ہے اور ڈیوائس کو دوبارہ فعال کر دیتا ہے۔ ری سٹارٹ کرنا اس قدر اہم ہے کہ ’’ مائیکروسافٹ ‘‘ کے ماہرین بھی کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے اس اقدام کا مشورہ دیتے ہیں۔

بیٹری ہمیشہ 100 فیصد تک چارج نہ کریں

جدید لیتھیم آئن بیٹریاں ضرورت سے زیادہ چارجنگ یا مکمل خالی ہونے سے متاثر ہوجاتی ہیں۔ کیمیائی دباؤ کو کم کرنے اور بیٹری کی عمر بڑھانے کے لیے چارجنگ کو 20 فیصد اور 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

بستر یا کپڑوں پر کام کرنے سے گریز کریں

لپ ٹاپ کو نرم سطحوں پر رکھنا مناسب وینٹیلیشن کو روکتا ہے اور حرارت کو قید کر لیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور کارکردگی سست ہو جاتی ہے۔ اس کا حل سادہ ہے کہ لیپ ٹاپ کو سخت سطح پر رکھیں یا اس کے لیے مخصوص سٹینڈ استعمال کریں۔

اپ ڈیٹس نظر انداز نہ کریں

سسٹم اپ ڈیٹس صرف نئے فیچرز کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ یہ سنگین سکیورٹی خامیوں کو بھی دور کرتی ہیں۔ آٹو اپ ڈیٹ کو فعال کرنا آپ کے ڈیوائس کو حملوں سے بچاتا ہے اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

قابل اعتماد حفاظتی پروگرام استعمال کریں

جدید حملے اب صرف روایتی وائرسوں پر منحصر نہیں رہے بلکہ ان میں ایسی جدید تکنیکیں شامل ہیں جن کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ ایک مضبوط حفاظتی پروگرام کی موجودگی ہیکنگ کے خطرے کو کم کرتی ہے اور ڈیوائس کی سلامتی کو برقرار رکھتی ہے۔

باقاعدگی سے صفائی کریں

گرد و غبار وینٹیلیشن کے سوراخوں کے اندر جمع ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ وقتاً فوقتاً کمپریسڈ ایئر کے ذریعے ڈیوائس کی صفائی اس کی کارکردگی کو برقرار رکھتی ہے اور خرابیوں سے بچاتی ہے۔

شدید گرمی اور سردی سے بچائیں

زیادہ یا بہت کم درجہ حرارت لپ ٹاپ کے اجزاء، خاص طور پر بیٹری پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ اسے معتدل ماحول میں استعمال کیا جائے اور اسے شدید ماحول سے لانے کے فوراً بعد چلانے سے گریز کیا جائے۔

سٹوریج میں کچھ جگہ خالی چھوڑیں

سٹوریج یونٹ (SSD) کا مکمل بھر جانا ڈیوائس کو سست کر دیتا ہے۔ کارکردگی بہتر بنانے اور سٹوریج یونٹ کی عمر بڑھانے کے لیے 15 سے 20 فیصد جگہ خالی رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

طول مدت استعمال نہ کرنا ہو تو بیٹری 50 فیصد پر رکھیں

اگر آپ لپ ٹاپ کو کچھ عرصے کے لیے استعمال نہیں کرنے والے تو اسے مکمل چارج یا بالکل خالی نہ چھوڑیں۔ بیٹری کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے سٹوریج کے لیے بہترین تناسب 50 فیصد ہے۔

پورٹس کی بھی صفائی کریں

یو ایس بی اور چارجنگ پورٹس میں مٹی آسانی سے جمع ہو جاتی ہے جو کنکشن یا چارجنگ میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ مناسب اوزاروں کے ذریعے نرمی سے ان کی صفائی انہیں خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

لپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے لیے کسی پیچیدہ تکنیکی تجربے کی ضرورت نہیں بلکہ روزمرہ کی عادات کے شعور کی ضرورت ہے۔ تھوڑی سی توجہ اور وقتاً فوقتاً دیکھ بھال آپ کے ڈیوائس کو ایک مختصر مدت کے اثاثے سے کئی سالوں تک ساتھ نبھانے والے ساتھی میں بدل سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.