شرمندگی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، بڑی آنت کے کینسر کی وہ نشانیاں جو آپ کو معلوم ہونی چاہیں

طبی ماہرین نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کولون یا بڑی آنت کا کینسر اب 50 سال سے کم عمر افراد میں موت کی ایک بڑی وجہ بن کر ابھرا ہے۔

ماہرِ امراضِ معدہ ڈاکٹر تریشا پاسریکا کا کہنا ہے کہ اس سنگین صورتحال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ باتھ روم میں پیش آنے والی تبدیلیوں کو یا تو نوٹ نہیں کرتے یا پھر شرمندگی کی وجہ سے ان کا ذکر کرنے سے کتراتے ہیں۔

ان کے مطابق کینسر کی اس قسم کو اگر ابتدائی مرحلے میں پکڑ لیا جائے تو علاج کے امکانات بہت روشن ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے اکثر کیسز اس وقت سامنے آتے ہیں جب بیماری کافی حد تک پھیل چکی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر تریشا کے مطابق ہر انسان کو اپنے جسم کے اخراجی نظام کے معمولات کا علم ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کو فوراً پہچانا جا سکے۔ اس سلسلے میں دو علامات انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں؛ اول یہ کہ اگر پاخانے کی ساخت مستقل طور پر بہت باریک یا ربن کی طرح ہو جائے، جو اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آنت میں موجود کوئی رسولی اسے دبا رہی ہے۔

دوم یہ کہ فضلے میں کسی بھی شکل میں خون کا آنا ایک واضح خطرے کی گھنٹی ہے جس پر پہلے ہی دن ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگرچہ خون آنے کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں، لیکن کینسر کے خدشے کو رد کرنا سب سے ضروری ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے اسہال، قبض یا باتھ روم جانے کی عادات میں ایسی تبدیلیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جو چند ہفتوں سے زیادہ برقرار رہیں۔ پیٹ کے نچلے حصے میں ایسا ہلکا درد جو مستقل رہے اور بغیر کسی مشقت کے رہنے والی مسلسل تھکاوٹ بھی اس مرض کی خاموش نشانیاں ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی شرمندگی کو بالائے طاق رکھ کر فوری طبی مشورہ لینا ہی دانشمندی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.