کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے برآمدکنندگان کے لیے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمدکنندگان کو خصوصی رعایت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کر کے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے، لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد سٹوریج چارجز معاف کیے گئے، کے آئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی کا اطلاق ہوگا، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ھے۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.