حکومتی اداروں کے 70 بینک اکاؤنٹس بند، 300 ارب روپے قومی خزانے میں منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومتی اداروں کے تقریباً 70 بینک اکاؤنٹس بند کرنے اور ان میں موجود لگ بھگ 300 ارب روپے قومی خزانے میں منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اقدام کامقصد سرکاری مالی وسائل کو یکجاکرنااور قرضوں کی لاگت میں کمی لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام اسٹاف لیول معاہدے کاحصہ ہے جوگزشتہ ماہ طے پایا، اس سے قبل بھی 242 اکاؤنٹس بندکرکے تقریباً 200 ارب روپے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاچکے ہیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 250 مزید نان سیونگ اکاؤنٹس بندکرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جن میں تقریباً 400 ارب روپے موجودہیں، پہلے مرحلے میں وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں کے 70 اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کامؤقف رہاہے کہ مختلف سرکاری ادارے نجی بینکوں میں رقوم رکھ کرمنافع کماتے ہیں،جبکہ وہی رقم بعد ازاں حکومت کو زیادہ شرح سود پرقرض دی جاتی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے خودمختار اداروں کے حوالے سے محتاط رویہ اختیارکرتے ہوئے کہاہے کہ مکمل پابندی انکی مالی خودمختاری متاثرکرسکتی ہے۔

 دوسرے مرحلے میں وزارتیں اورڈویژنز اپنے سیونگ اکاؤنٹس بھی بندکرینگی، تاہم خودمختار اداروں کو جزوی استثنادیے جانے کاامکان ہے،خاص طور پر وہ ادارے جو وفاقی بجٹ سے فنڈز نہیں لیتے،ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی تشویش کااظہارکیا ہے کہ تقریباً 200 سرکاری ادارے اور ریگولیٹری باڈیز ایک کھرب روپے سے زائد رقم نجی اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں، جو پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جون 2027 تک مقامی قرضوں کی اوسط مدت بڑھا کر چار سال دو ماہ کی جائے گی، تاکہ ری فنانسنگ کے خطرات کم کیے جاسکیں، یہ مدت پروگرام کے آغاز پر ڈھائی سال کے قریب تھی جو اب بڑھ کر تقریباً ساڑھے تین سال ہوچکی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مقامی قرضوں کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے،سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنے اور اسٹیٹ بینک کے پاس موجودقرض کو بتدریج کم کرنے کے اقدامات بھی جاری رکھے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازا: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، ہلاکتیں 28 ہوگئیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ سینٹر میں

Read More

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.