ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی وفد کے آنے کی وائٹ ہاؤس کی تصدیق

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہو گئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر وفد کے ہمراہ جمعے کی شب اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا سے مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان و دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان کے وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیےجاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دریں اژنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وفد کو پاکستان کی جانب سے خوش آدید کہا ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے بامقصد ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازا: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، ہلاکتیں 28 ہوگئیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ سینٹر میں

Read More

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.