بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارے قومی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، قونصل جنرل

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارے قومی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر نہ صرف معیشت کو مستحکم بناتی ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے “اب کی بار — روشن پاکستان کی بہار” کے عنوان سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم بیرونِ ملک پاکستانیوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے روشن اور خود کفیل مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے، خصوصاً گرین انرجی کے فروغ کے حوالے سے۔


انڈیکس ایکسچینج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہمایوں مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ہمیشہ سے اپنے صارفین کو جدید اور مؤثر مالی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں بھی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “روشن پاکستان” مہم دراصل ایک وژن کی عکاس ہے جس کے ذریعے نہ صرف ترسیلات زر کو فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع خصوصاً سولر انرجی کے استعمال کو بھی عام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مستقبل میں پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر، علی زیب خان نے کہا کہ اس نوعیت کی مہمات ترسیلات زر کے نظام کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ گرین انرجی کے منصوبے پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے نہایت اہم ہیں اور ایسے اقدامات کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیے۔
اس موقع پر انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سید عبدالسلام نے کہا کہ یہ مہم محض ایک پروموشن نہیں بلکہ ایک جامع وژن ہے، جس کے تحت صارفین کو مالی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک پائیدار مستقبل کی جانب بھی راغب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اور ادارہ اس تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
چیف بزنس آفیسر، میر کے رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ترسیلِ زر ایک کہانی ہوتی ہے جو محنت، محبت اور ذمہ داری سے جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ان کہانیوں کو ایک نئی سمت دی جا رہی ہے جہاں ہر ٹرانزیکشن نہ صرف خاندانوں کی مدد کرتی ہے بلکہ انہیں توانائی کے خودمختار حل کی طرف بھی لے جاتی ہے۔
تقریب میں پریس قونصلر صالح محمد، پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بشمول شبیر مرچنٹ، راشد اشرف، سید سلیم اختر، انجینئر زبیر خان، سلمان وصال، عامر حسن، ڈاکٹر محمود رحمان، ڈاکٹر ظفر طاہر، اعجاز بخاری، خالد اے ملک، شاہد آصغر بنگش، رانا احمر رفیق اور خلیل الرحمان بونئیری نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس مہم کے تحت صارفین جب بھی انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے پاکستان رقم بھیجیں گے تو ہر ٹرانزیکشن پر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے گھروں کو سولر پینلز سے روشن کرنے کا موقع حاصل ہوگا، جو نہ صرف انفرادی بلکہ قومی سطح پر ترقی کا ذریعہ بنے گا۔
تقریب کے اختتام پر “جو دل ہے، جو ہے جاں — آؤ کریں روشن پاکستان” کے پیغام کے ساتھ شرکاء کو اس مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی-

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.