دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری سرفہرست

دبئی کی چمک دمک اور کاروباری مواقع نے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو اپنی جانب راغب کر رکھا ہے، لیکن حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس عالمی تجارتی مرکز میں پاکستانی، بھارتی اور سعودی نژاد دولت مندوں کا پلہ سب سے بھاری ہے۔

الٹراٹا اور آرٹن کیپیٹل کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق، دبئی میں تقریباً 900 ’انتہائی امیر‘ افراد رہتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کے اثاثے 30 ملین ڈالر (تقریباً 110 ملین درہم) سے زائد ہیں، جبکہ تقریباً 40 فیصد لوگوں کی دولت خود کمائی اور وراثت دونوں کا مجموعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے امیر لوگ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ نوجوان ہیں۔ ہر پانچ میں سے ایک امیر غیر ملکی کی عمر 50 سال سے کم ہے۔

دبئی کے دنیا بھر کے امیروں کے لیے پسندیدہ ترین مقام بننے کی کئی وجوہات ہیں۔یہاں ٹیکس کم ہیں اورٹیکسوں کا بوجھ نہ ہونے کے برابر ہے۔ قوانین نرم ہیں۔ آسان رہائشی پروگرام اور طویل مدتی ویزا کی سہولت میسر ہیں۔ جلدی ویزا (خاص طور پر گولڈن ویزا) ملتا ہے اور پرتعیش طرزِ زندگی دستیاب ہے۔ اسی وجہ سے دبئی کی آبادی 4 ملین (40 لاکھ) سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

تحقیق میں ایک اہم نکتہ یہ سامنے آیا کہ دبئی میں مقیم 95 فیصد سے زائد غیر ملکی امیروں کے اثاثے متحدہ عرب امارات سے باہر بھی موجود ہیں، یعنی وہ صرف دبئی پر انحصار نہیں کرتے بلکہ مختلف ممالک میں سرمایہ رکھتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ دبئی کو صرف رہنے کی جگہ نہیں بلکہ اپنے عالمی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

خواتین کی تعداد امیر افراد میں تقریباً 7 فیصد ہے۔

دبئی بینکنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ اور کنزیومر سروسز جیسے متنوع شعبوں میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2030 تک دنیا بھر کے انتہائی امیر افراد کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ ان کی مجموعی دولت 63 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 84 ٹریلین ڈالر ہو جائے گی اور قریباً 7.7 ملین افراد کے پاس 5 ملین ڈالر سے زیادہ اثاثے ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب دولت کا تعلق کسی ایک جغرافیہ یا ملک سے نہیں رہا، بلکہ کامیاب افراد اپنی زندگی اور اثاثوں کو ایک سے زائد ممالک میں پھیلارہے ہیں تاکہ زیادہ مواقع، تحفظ اور سہولت حاصل کر سکیں۔۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.