امریکا سے ایک اور بڑا استعفا، وزیرِ بحریہ کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایران کے خلاف جاری کشیدہ جنگی صورتحال کے دوران امریکا میں ایک اور بڑی انتظامی تبدیلی سامنے آگئی ہے۔ امریکی بحریہ کے وزیر جان سی فیلن نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کی تصدیق پینٹاگون کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق جان سی فیلن نے فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، تاہم استعفے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہیں اچانک عہدے سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ ان کے مستعفی ہونے کے پس منظر پر ابہام برقرار ہے۔

رپورٹس کے مطابق جان فیلن کے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، جو ان کی برطرفی کی ایک بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

استعفے سے محض ایک روز قبل جان سی فیلن نے واشنگٹن ڈی سی میں نیوی کی سالانہ کانفرنس کے دوران صنعتی ماہرین سے خطاب کیا تھا۔

انہیں اس بنیاد پر تنقید کا سامنا تھا کہ ان کے پاس بحریہ، فوجی امور، قومی سلامتی پالیسی یا دفاعی صنعت سے متعلق خاطر خواہ تجربہ موجود نہیں تھا۔

جنگی حالات کے دوران پینٹاگون میں یہ ایک اور اہم تبدیلی قرار دی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو بھی فوری استعفے پر مجبور کیا جا چکا ہے، جس سے عسکری قیادت میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق ہنگ کاؤ کو قائم مقام نیوی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ جان فیلن کی برطرفی کے ساتھ ہی پینٹاگون میں پیٹ ہیگستھ کی جانب سے ہٹائے جانے والے سینئر حکام کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جو امریکی دفاعی ڈھانچے میں ایک بڑی سطح کی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ

Read More

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

TECHNOLOGY

انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read More

نیا عالمی مشن: کیا اب ہم انسانی اور اے آئی تخلیق میں فرق کر سکیں گے؟

دنیا بھر کی تنظیمیں ایک ایسے عالمی سطح کے لیبل کی تیاری میں مصروف ہیں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.