ایران جنگ بندی میں توسیع پر اپنی اور فیلڈ مارشل کی طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے صدر ٹرمپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر احسن انداز میں جنگ بندی میں توسیع کو قبول کیا تاکہ جاری سفارتی کوششیں اپنے طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ دیے گئے اعتماد اور بھروسے کے تحت پاکستان بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہاکہ میں پُرامید ہوں کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے دورِ مذاکرات میں ایک جامع امن معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوں گے، تاکہ تنازع کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پوسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف سمیت ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کردی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

بغیر بجلی چلنے والا نیا کولنگ سسٹم متعارف، ایئر کنڈیشنرز کا متبادل قرار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.