اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس کے استعمال پر اہم انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی گفتگو مستقبل میں قانونی معاملات میں ان کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی قانونی ماہرین اور وکلا اپنے مؤکلوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اے آئی پلیٹ فارمز کو حساس معلومات کے تبادلے کے لیے محفوظ ذریعہ نہ سمجھیں، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں قانونی حیثیت یا ذاتی مفادات وابستہ ہوں۔

یہ خدشات اس وقت مزید شدت اختیار کر گئے جب نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے ایک مقدمے میں قرار دیا کہ ایک کمپنی کے سابق سربراہ کی اے آئی چیٹس کو استغاثہ سے خفیہ نہیں رکھا جا سکتا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی پلیٹ فارمز کے ساتھ ہونے والی گفتگو روایتی وکیل اور مؤکل کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت کے زمرے میں نہیں آتی، جس کے باعث ایسی معلومات کو عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فرد اپنے وکیل سے حاصل کردہ معلومات اے آئی پلیٹ فارمز پر شیئر کرتا ہے تو اس سے قانونی رازداری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ اے آئی ٹولز استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں اور ذاتی، مالی یا قانونی نوعیت کی حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت جدید دور کی ایک مفید ٹیکنالوجی ہے، تاہم اس کا غیر محتاط استعمال صارفین کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

فنڈز نہ ہونے سے منور چورنگی انڈر پاس تعطل کاشکار

بروقت فنڈز سے منصوبہ جون تک مکمل کرلیں گے ،ڈی جی کے ڈی اے کمشنر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.