موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جس میں ہیکرز ایک مخصوص کوڈ کے ذریعے صارفین کی کالز اور حساس مالی معلومات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فراڈ ’’کال فارورڈنگ اسکیم‘‘ کے نام سے سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کو بغیر کسی ایپ یا او ٹی پی شیئر کیے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دھوکہ دہی میں ملوث افراد خود کو بینک نمائندہ، کسٹمر سروس یا ڈیلیوری ایجنٹ ظاہر کر کے صارفین کو فون کرتے ہیں اور کسی تکنیکی مسئلے کا بہانہ بنا کر انہیں ایک مخصوص کوڈ ڈائل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں، جیسے 21# یا 401#۔ صارف کی لاعلمی میں یہ عمل کال فارورڈنگ کو فعال کر دیتا ہے۔

اس کے بعد متاثرہ شخص کی آنے والی کالز، پیغامات اور حتیٰ کہ او ٹی پی بھی کسی اور نمبر پر منتقل ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جس سے ہیکرز کو بینک اکاؤنٹس اور دیگر حساس معلومات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طریقے سے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی خطرے میں آ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر خاموشی سے ہوتا ہے اور صارف کو اس وقت تک علم نہیں ہوتا جب تک نقصان واقع نہ ہو جائے۔

انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ اسٹیٹس چیک کریں، جس کے لیے #21# یا #62# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی غیر معروف نمبر ظاہر ہو تو فوری طور پر اسے بند کر دیا جائے۔

کال فارورڈنگ کو مکمل طور پر غیر فعال کرنے کے لیے ##002# ڈائل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ماہرین نے سختی سے تاکید کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم کال پر کوئی کوڈ ڈائل نہ کیا جائے اور نہ ہی او ٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.