سبزیاں،پھل مقررہ نرخوں سے مہنگے، انتظامیہ بے بس

سبزیوں میں لہسن مزید مہنگا ہو گیا۔تاہم پیاز نرخ گرنے لگا ہے ۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ بدستور 75روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 90 سے 100روپے کلو فروخت ہو رہا ،پیاز کا سرکاری نرخ 5 روپے کمی سے 50روپے کلو مقرر ہوا اورمارکیٹ میں درجہ اول پیاز 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری نرخ بدستور 22 روپے جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 40روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 580 روپے کلو اور مارکیٹ میں 650روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری بدستور 285روپے ہے۔

 مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 115روپے ہو گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 140روپے فی کلو ہے سبز مرچ 150 بھنڈی 180 اور شملہ مرچ 80 روپے کلو فروخت ہو رہی، امرود درجہ اول کا سرکاری نرخ 175روپے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول امرود 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،خربوزہ 100سے 150 روپے کلو فروخت ہو رہا،کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 215روپے جبکہ مارکیٹ 250روپے فی درجن تک ہے ،کیلا درجہ دوم 200 روپے درجن ہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ سبزیاں اور پھل ہماری پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں ،انتظامیہ کی کارروائیاں محض نمائشی ہوتی ہیں ۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.