بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

دبئی,دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی, پروگرام کی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری فاروق بانیاں نے کی, جبکہ پروگرام کے مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس اور امیدوار نیشنل اسمبلی سندھ و سیکرٹری جنرل خواتین ونگ آ آزاد جموں کشمیر سندھ زون ڈاکٹر شبنم ناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے لیے ایک مثال قائم کی


تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جیالوں اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل عابد بشارت.سنئیرنائب صدر حافظ ارشد, چیف آرگنائزر سردار طاہر, نائب صدر گلف عامر گورسی,عاشق سنئیر نائب صدر گلف کامران الہی, سابق صدر پی، وائی، اواسحاق بدر, اشفاق مغل. سیکرٹری انفارمیشن زین العابدین و دیگر مقررین مقررین نے زبردست الفاظ میں شہید محترمہ بینظیربھٹو کی سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید رانی کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور نوجوان لیڈر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پشت پہ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں