اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز استعمال کرنے کے لیے سرکاری شناختی دستاویز اور بعض صورتوں میں لائیو سیلفی فراہم کرنے کی شرط شروع کر دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’کلاڈ سپورٹ‘ پوسٹ میں اس اقدام کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اینتھروپک بڑی صارفین پر مبنی اے آئی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے جو کچھ فیچرز تک رسائی کے لیے باقاعدہ شناختی تصدیق (آئی ڈی ویریفیکیشن) نافذ کر رہی ہے۔

صارفین سے کیا مانگا جا رہا ہے؟

یہ ویریفیکیشن عمل تھرڈ پارٹی کمپنی ’پرسونا آئیڈینٹٹیز‘ کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔ صارفین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا ریاستی شناختی کارڈ اپ لوڈ کریں جس کے ساتھ موبائل یا ویب کیم کے ذریعے لائیو سیلفی بھی لی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ عمل عموماً پانچ منٹ سے کم وقت میں مکمل ہو جاتا ہے۔

تاہم کچھ دستاویزات قبول نہیں کی جاتیں، جن میں فوٹو کاپیاں، اسکرین شاٹس، ڈیجیٹل آئی ڈی، اسٹوڈنٹ کارڈ، ملازم کارڈ، بینک کارڈ اور عارضی کاغذی شناختی کارڈ شامل ہیں۔ صرف تصویر والے سرکاری دستاویزات قابلِ قبول ہیں۔

ڈیٹا کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟

اینتھروپک کے مطابق یہ تمام ویریفیکیشن ریکارڈز پرسونا کے سسٹم پر محفوظ ہوتے ہیں اور کمپنی ان تک رسائی رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈیٹا کی اضافی کاپی نہیں بناتی۔

اینتھروپک نے واضح کیا ہے کہ یہ معلومات اس کے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال نہیں کی جاتیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈیٹا صرف شناخت کی تصدیق، سیکیورٹی اور قانونی تقاضوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسے تیسرے فریق کے ساتھ صرف قانونی یا ویریفیکیشن ضرورت کے تحت ہی شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ قدم کیوں اٹھایا گیا؟

کمپنی کے مطابق یہ اقدام پلیٹ فارم کی سیکیورٹی اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہے۔ کلاڈ سپورٹ پوسٹ میں کہا گیا کہ طاقتور ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسے کون استعمال کر رہا ہے۔

یہ ویریفیکیشن ہر صارف یا ہر فیچر کے لیے لازمی نہیں ہوگی0 بلکہ صرف مخصوص فیچرز یا سیکیورٹی چیک کے دوران سامنے آئے گی۔ کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ کون سے فیچرز اس شرط کے تحت آتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے

Read More

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.