پاکستان، اس کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکرگزار ہوں، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں مؤثر ثالثی پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو زبردست شخصیات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے لیے شاندار دن ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی حالات میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہاکہ ’سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر، آپ کی بہادری اور مدد کے لیے شکریہ‘۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت بشمول آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال میں نرمی، مشرقِ وسطیٰ میں مجموعی طور پر تناؤ کم ہونے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد

Read More

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے بڑھتے اثرات

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.