ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جوہری خطرہ روکنے کیلئے لڑنا پڑا: ٹرمپ

     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی، میں تہران سے جنگ نہیں لڑنا چاہتا تھا، لیکن جوہری خطرہ روکنے کیلئے جنگ کرنا پڑی۔

    لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاررکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ایرانی اچھے فائٹر ہیں مگر ان کی نیوی ختم کر دی۔

    انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن دور میں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی، نیو یارک میں ٹیکس پالیسیوں سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں، ٹیکس کے بوجھ کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر لیتے ہیں، ٹیکس کٹ کی پالیسی سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، میرے دور میں امریکا میں 18 ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے جا رہی ہے، ایران میں جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جا رہی ہے، امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اسے مزید بہتر کررہے ہیں، ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے گئے، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کرنی پڑگئی، ایران سے جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ کرنی پڑ گئ۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران بہت پیارا ملک ہے لیکن ہمیں جنگ کرنی پڑ گئی، ویتنام، افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں، ایران میں جنگ 2 مہینوں میں ختم ہونے جا رہی ہے، ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جا رہی ہے، ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ایران کی نیوی ختم کر دی، 158 جہاز ڈبو دیے، میں نے کہا کہ 158 جہاز ڈبو کیوں دیے، انہیں استعمال کر سکتے تھے، سٹرک کنارے بم دھماکے کرنے والے کو ہم نے ختم کر دیا۔

    صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی بادشاہ نے امریکا میں 2 ٹریلین کی سرمایہ کاری کی ہے، سعودی بادشاہ ذہین شخصیت ہیں، امریکا میں بڑی سرمایہ کاری کی، سعودی بادشاہ نے کہا کہ 2 سال پہلے امریکا مردہ ہو گیا تھا۔

    Share On Social Media

    KARACHI

    تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان

    سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل

    Read More

    TECHNOLOGY

    ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

    Read More

    ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

    مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.