ثالثی کی کوششیں عروج پر، فیلڈ مارشل ایران پہنچ گئے، عباس عراقچی سے ملاقات

 امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششیں عروج پر پہنچ گئیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ مصحالتی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈمارشل کے ہمراہ ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تہران آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، عباس عراقچی نے تہران آمد پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا، فیلڈ مارشل کا دورہ مصالحتی کوششوں کا حصہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد ایران پہنچا، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اہم گفتگو کرے گا۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اسی سلسلے میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.