مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے دوسرے دور پر سوال پر جواب میں کہا کہ امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانیوں سے کہا انہیں ملک سے جوہری مواد ہٹانا ہوگا، ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کردی ہے، ایران دنیا کیخلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لئے نہایت اہم ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہوں نے کہا ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کو خطرے میں ڈال کر معاشی دہشت گردی کر رہا ہے، امریکا اسی کا جواب دے رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اس طرح کے اقدامات کرتا ہے تو امریکا بھی یہی اصول اپنائے گا کہ ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت محدود کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اضافی معاشی دباؤ استعمال کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام ترقی کریں اور خوشحال ہوں۔

آخر میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن اصل فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ آیا وہ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کے لئے مزید پیش قدمی کرتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.