چاند کے گرد سفر کے بعد آرٹیمس ٹو کے خلا باز بحفاظت زمین پر واپس

آرٹیمس ٹو مشن کے چاروں خلاباز، خلا میں تقریباً دس دن گزارنے کے بعد جمعہ کے روز بحر الکاہل میں خیریت سے اتر گئے ہیں۔ ناسا کے اس گنبد نما کیپسول کو ’انٹیگریٹی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ مشن گزشتہ پچاس سال سے زیادہ عرصے بعد انسانوں کا چاند کے قریب جانے والا پہلا سفر تھا، جسے سائنسی دنیا میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خلائی کیپسول، جسے اورین کہا جاتا ہے، کامیابی کے ساتھ بحرالکاہل میں کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب پانی میں اترا۔ یہ لینڈنگ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 7 منٹ پر ہوئی۔ ناسا کے مطابق خلا باز مکمل طور پر محفوظ رہے اور ان کی حالت تسلی بخش تھی۔

رائٹرز کے مطابق اس مشن کے دوران خلا باز زمین سے تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار میل دور تک گئے، جو کہ اب تک انسان کی جانب سے خلا میں طے کی گئی سب سے زیادہ دوری میں سے ایک ہے۔ مجموعی طور پر اس سفر میں تقریباً 7 لاکھ میل کا فاصلہ طے کیا گیا، جس میں زمین کے گرد دو چکر اور چاند کے قریب سے گزرنا شامل تھا۔

جب یہ کیپسول زمین کی فضا میں داخل ہوا تو اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 33 گنا زیادہ تھی۔ اس تیز رفتاری اور رگڑ کی وجہ سے کیپسول کے باہر کا درجہ حرارت 5 ہزار ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث چند منٹ کے لیے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جو کہ منصوبے کا حصہ تھا۔ تاہم کیپسول نے رفتار کم کی، پیراشوٹ کھلے اور وہ آہستہ آہستہ سمندر میں اتر گیا۔

سمندر میں اترنے کا منظر ناسا کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا گیا جہاں تبصرہ نگاروں نے اسے ایک بہترین لینڈنگ قرار دیا۔

لینڈنگ کے بعد بحریہ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیپسول کو محفوظ کیا اور چاروں خلا بازوں کو باہر نکالا۔ انہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک بحری جہاز پر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام خلا باز صحت مند ہیں اور انہیں مزید معائنے کے لیے جلد ہی ہیوسٹن لے جایا جائے گا، جہاں وہ اپنے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ ان خلابازوں میں کمانڈر وائزمین کے علاوہ وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈا کے جیریمی ہینسن شامل تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

برطانیہ میں مالیاتی ریگولیٹرز اور سائبر سیکیورٹی حکام نے کمپنی اینتھروپک کے جدید مصنوعی ذہانت

Read More

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.