اسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں زیادہ تر نکات پر پیشرفت ہوگئی تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ تقریباً 20 گھنٹے طویل مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے لیکن اصل اور سب سے اہم معاملہ یعنی ایران کا جوہری پروگرام حل نہیں ہو سکا۔

ان کے مطابق یہی وہ نکتہ تھا جس پر دونوں فریق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ملاقات پر مکمل بریفنگ دی گئی ہے جو نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈکشنر نے دی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات اسلام آباد میں پاکستان کی قیادت میں ہوئے۔ انہوں نے اس حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے انہیں خطے میں ممکنہ جنگ روکنے پر شکریہ ادا کیا جس سے ان کے مطابق بڑے انسانی نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ٹرمپ کے مطابق بعض معاملات پر اتفاق رائے موجود تھا لیکن ایران کے جوہری عزائم پر اختلاف برقرار رہا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کے حوالے سے بھی سخت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے اور امریکی بحریہ کو ممکنہ طور پر نگرانی اور کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان کے مطابق امریکا اپنے تجارتی اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے اور اگر صورتحال بگڑی تو امریکا مزید سخت اقدامات پر غور کرے گا۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود ایران کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا، جو ایران کے لیے بری خبر ہے، جبکہ امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اہم امریکا ایران مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک تفصیلی اور طویل مذاکرات ہوئے، تاہم اس کے باوجود کسی حتمی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہ ہو سکا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ایران کے لیے بری خبر ہے کیونکہ امریکا نے اپنے مؤقف اور شرائط کھل کر سامنے رکھیں، مگر ایران نے انہیں تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایک واضح اور ٹھوس یقین دہانی درکار ہے کہ ایران نہ صرف اب بلکہ مستقبل میں بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ مذاکرات کا بنیادی نکتہ یہی تھا کہ ایران ایک مضبوط اور قابلِ تصدیق عزم ظاہر کرے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور نہ ہی ایسے وسائل حاصل کرے گا جو اسے تیزی سے اس قابل بنا سکیں، تاہم اب تک ایسی کوئی حتمی یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ معاہدہ نہیں ہو سکا، لیکن مثبت پہلو یہ ہے کہ ایرانی وفد کے ساتھ کئی اہم اور ٹھوس امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس سے آئندہ مذاکرات کے لیے کچھ بنیاد ضرور قائم ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد مسلسل اپنے اعلیٰ حکام سے رابطے میں رہا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت پینٹاگون اور نیشنل سیکیورٹی اداروں سے متعدد بار مشاورت کی گئی، تاکہ ہر مرحلے پر حکمت عملی کو واضح رکھا جا سکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی وفد اب بغیر کسی معاہدے کے واپس امریکا جا رہا ہے، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے اور امید ہے کہ آگے چل کر پیشرفت ہو سکتی ہے۔

جے ڈی وینس نے پاکستان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف بہترین میزبانی کی بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ’حیرت انگیز کام‘ کیا اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور مؤثر ثالث کا کردار ادا کیا، تاہم حتمی پیش رفت کے لیے ایران کی جانب سے واضح اور عملی یقین دہانی ناگزیر ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ‘بہت گہرے مذاکرات’ جاری ہیں، جبکہ انہوں نے چین کو تہران کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق خبردار بھی کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، ہم ایران کے ساتھ بہت گہرے مذاکرات میں ہیں، اور ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے۔ ہم نے انہیں عسکری طور پر شکست دی ہے۔’

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے  میٹا کی ملکیت والے واٹس

Read More

ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا

ایپل کی جانب سے فروری کے وسط میں سری کے نئے ورژن پیش متعارف کیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.