ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا ہے جس میں جعلساز کمپنی کے آئی کلاؤڈ سروس کا روپ دھار کر صارفین کو جعلی ای میلز بھیج رہے ہیں۔ ان ای میلز کا مقصد صارفین کو دھوکہ دے کر ان کی بینکنگ اور ذاتی معلومات حاصل کرنا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق کچھ عرصے سے صارفین کو ایپل کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا آئی کلاوڈ اسٹوریج بھر چکا ہے، جس کے باعث نہ تو دستاویزات بیک اپ ہو رہی ہیں اور نہ ہی نئی تصاویر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ ان پیغامات میں صارفین کو ماہانہ کم از کم 99 پینس ادا کر کے اسٹوریج اپ گریڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

تاہم دھوکے باز اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ای میلز بھیج رہے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صارف کا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے اور اگر فوری طور پر اپ گریڈ نہ کیا گیا تو تصاویر اور ویڈیوز جلد حذف کر دی جائیں گی۔ایک اسکیم ای میل جو وصول کنندہ کو بتاتی ہے کہ ان کا کلاؤڈ اسٹوریج بھرا ہوا ہے۔ تصویر: دی گارجین

اگلے دن ایک اور ای میل بھیجی جاتی ہے جس میں خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو مقررہ تاریخ پر تمام ڈیٹا مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ان ای میلز میں ایک بٹن شامل ہوتا ہے جس پر کلک کر کے صارف کو اپنا اسٹوریج اپ ڈیٹ کرنے یا ادائیگی کا طریقہ تبدیل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تاہم یہ لنک دراصل ایک جعلی (فِشنگ) ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جو بظاہر اصل جیسی دکھائی دیتی ہے مگر درحقیقت صارف کی حساس معلومات جیسے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چرانے کے لیے بنائی گئی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی صارف ان لنکس کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کرے یا ادائیگی کرے تو جعلساز نہ صرف مزید رقم چرانے کی کوشش کر سکتے ہیں بلکہ یہ معلومات ڈارک ویب پر دیگر جرائم پیشہ عناصر کو بھی فروخت کی جا سکتی ہیں۔

یہ فراڈ اس لیے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ بعض اوقات یہ جعلی ای میلز اصل ایپل پیغامات کے ساتھ ہی موصول ہوتی ہیں، جن میں واقعی اسٹوریج ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے، جس سے صارفین کے لیے فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

برطانیہ کی صارفین کے حقوق کی تنظیم ’وِچ‘ نے بھی اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایپل صارفین کو اس خطرناک دھوکے سے آگاہ ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق اس فراڈ کی متعدد اقسام سامنے آئی ہیں۔ کچھ ای میلز کے سبجیکٹ میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے، آپ کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔“

جبکہ دیگر میں کہا جاتا ہے کہ آپ کی ادائیگی کا طریقہ ختم ہو گیا ہے، یا آپ کے کلاؤڈ اسٹوریج کی تجدید کے لیے ادائیگی ناکام ہو گئی۔

تقریباً ہر ای میل میں ایک بٹن شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے صارف کو ادائیگی اپ ڈیٹ کرنے یا اسٹوریج مینج کرنے کا کہا جاتا ہے۔

اگر صارف ان ای میلز کو نظر انداز کرے تو جعلساز فائنل وارننگ کے عنوان سے مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر آج مسئلہ حل نہ کیا گیا تو تمام ڈیٹا حذف کر دیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ان جعلی ای میلز کی ایک بڑی نشانی بھیجنے والے کا مشکوک ای میل ایڈریس ہوتا ہے، جس میں اکثر غیر متعلقہ ڈومینز جیسے ایکواڈور شامل ہوتے ہیں، جبکہ ایپل کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور اس کا یورپی ہیڈکوارٹر آئرلینڈ میں واقع ہے۔

اس کے علاوہ خراب املا اور گرامر بھی فراڈ کی واضح علامت ہے، جیسے ایک ای میل میں لکھا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ کی میعاد آج ختم ہو سکتی ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی ای میلز کو فوری طور پر نظر انداز کریں یا حذف کر دیں اور کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ اگر غلطی سے لنک کھل جائے تو کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات فراہم نہ کی جائے۔

مشکوک ای میلز کو رپورٹ کرنے کے لیے انہیں اس ویب سائٹ پر report@phishing.gov.uk پر فارورڈ کیا جا سکتا ہے، جبکہ آئی کلاؤڈ کے نام پر ہونے والے فراڈ کو اس ویب سائٹ پر reportphishing@apple.com یا abuse@icloud.com پر بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

اگر کوئی صارف دھوکے میں آ کر اپنی معلومات فراہم کر دے تو فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق صارفین آسانی سے اپنے آئی کلاؤڈ اسٹوریج کی صورتحال خود بھی چیک کر سکتے ہیں۔ آئی فون پر اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر آئی کلاؤڈ سیکشن کھولا جا سکتا ہے۔

اگر واقعی اسٹوریج ختم ہو جائے اور مزید خریدنا ہو تو صارفین کو صرف اصل ایپل پلیٹ فارم کے ذریعے اپ گریڈ کا بٹن استعمال کرنا چاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.