اسلام آباد میں ایران امریکا امن مذاکرات کی ناکامی، اسرائیل کا بیان آگیا

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب خود بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے، جبکہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری مہم میں اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو ’’کچل‘‘ دیا گیا ہے اور اب ایران شدید دباؤ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، تاہم اب تک حاصل ہونے والی کامیابیاں تاریخی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران نے اسرائیل کو مختلف محاذوں سے گھیرنے کی کوشش کی، جن میں غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ، شام میں بشار الاسد کی حکومت، عراق میں ملیشیائیں اور یمن میں حوثی شامل ہیں۔

نیتن یاہو کے مطابق ایران خود اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا تھا، لیکن اب صورتحال الٹ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’انہوں نے ہمیں مٹانے کی دھمکی دی تھی، اور اب وہ خود زندہ رہنے کے لیے لڑ رہے ہیں‘‘ یہ جنگ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہوئی تھی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات ہوئے، جو اتوار کو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ 21 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال امریکا کے لیے تو منفی ہے، لیکن ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا اور لچک کا مظاہرہ کیا، تاہم ایران کی جانب سے اس بات کی واضح یقین دہانی حاصل نہیں ہو سکی کہ وہ مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل یا تیار نہیں کرے گا، جو کہ امریکا کا بنیادی مطالبہ تھا۔

دوسری جانب تہران نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی وفد نے متعدد تجاویز پیش کیں، تاہم امریکی رویے اور “غیر معقول مطالبات” کے باعث بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔

پاکستان نے، جہاں یہ مذاکرات ہوئے، دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آئندہ بھی ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے عسکری طور پر برتری حاصل کر لی ہے اور ایران کی افواج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے ایران کی ممکنہ حمایت پر بھی خبردار کیا۔

یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا کا دعویٰ ہے کہ اس کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہو کر بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں، تاہم ایران نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس راستے میں داخل ہونے والے فوجی جہازوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

پاشا کے سینیئر نائب چیئرمین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو

Read More

TECHNOLOGY

کلاڈ، چیٹ جی پی ٹی، گروک اور مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل، بحالی شروع

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی مختلف خدمات اور مائیکروسافٹ کی ای میل سروسز کو

Read More

فحش مواد کے ذریعے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس، صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

دنیا میں معاشی فراڈ اور سائبر حملوں کے لیے ایڈلٹ کانٹینٹ (فحش مواد) کے نام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.