میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ درجے کے ماہرین کو نئی قائم کردہ ٹیم میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی وسیع تنظیم نو کا حصہ ہے، جس کا مقصد جدید خودکار نظام تیار کرنا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کی رفتار کو بڑھانا ہے۔ نئی ٹیم کی قیادت کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار کر رہے ہیں، جنہیں اس شعبے میں طویل تجربہ حاصل ہے۔

دستاویز کے مطابق ابتدا میں اس ٹیم میں شمولیت رضاکارانہ تھی، تاہم اب منتخب ماہرین کی منتقلی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا منصوبہ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لیے بہترین صلاحیتوں کو اس میں شامل کیا جارہا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی بڑے پیمانے پر ممکنہ برطرفیوں کی تیاری کررہی ہے، جن میں ہزاروں ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اخراجات میں کمی اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

نئی ٹیم کا ہدف ایسے خودکار نظام تیار کرنا ہے جو خود پروگرامنگ کر سکیں، پیچیدہ کام انجام دیں اور مصنوعات کی تیاری، جانچ اور فراہمی کے مراحل خود انجام دیں، جبکہ انسانی عملہ صرف نگرانی تک محدود رہے۔

کمپنی کے سربراہ اس سے قبل عندیہ دے چکے ہیں کہ 2026 وہ سال ہوگا جب مصنوعی ذہانت کام کرنے کے طریقہ کار کو نمایاں طور پر تبدیل کر دے گی۔ ان کے مطابق مستقبل میں ایسے نظام متعارف کروائے جائیں گے جو افراد کی کارکردگی میں اضافہ کریں اور ٹیموں کے ڈھانچے کو مزید سادہ بنائیں۔

ماہرین کے مطابق اس حکمت عملی کے ٹیکنالوجی کی دنیا اور ملازمتوں کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.