اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس کی پرواز کے لیے ’ایئر فورس ٹو‘ کے بجائے ’SAM095‘ کال سائن کیوں استعمال ہوا؟

امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پرواز کے دوران روایتی ’ایئر فورس ٹو‘ کے بجائے ’SAM095‘ کال سائن کے استعمال نے توجہ حاصل کر لی، جسے ماہرین نے غیر معمولی مگر سکیورٹی کے تقاضوں کے مطابق قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عام طور پر جب امریکی نائب صدر امریکی فضائیہ کے طیارے میں سفر کرتے ہیں تو اسے ’ایئر فورس ٹو‘ کہا جاتا ہے، جس سے پرواز کی فوری شناخت ممکن ہو جاتی ہے۔ تاہم حساس نوعیت کے مشنز، خصوصاً ایسے حالات میں جہاں علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات زیادہ ہوں، ’اسپیشل ایئر مشن‘ (SAM) کال سائن استعمال کیا جاتا ہے تاکہ پرواز کی شناخت کم نمایاں رہے، رازداری برقرار رکھی جا سکے اور ٹریکنگ کو مشکل بنایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے گرد غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات اور عالمی اہمیت کے پیش نظر کال سائن کی یہ تبدیلی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مذاکرات کس قدر حساس نوعیت کے ہیں اور ان کے اثرات عالمی سطح پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.