’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کو غیر معمولی توجہ حاصل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’سیزفائر‘ نمایاں ٹرینڈ بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین کی جانب سے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ امر قابلِ تحسین ہے کہ امن کے قیام سے متعلق اہم فیصلوں میں پاکستان کا نام نمایاں طور پر سامنے آ رہا ہے۔

دوسری جانب صارفین نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں عالمی امن کا سفیر قرار دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اس صورتحال پر اطمینان اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہونے پر خود کو سربلند محسوس کر رہے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عالمی تنازع میں جنگ بندی ممکن ہوئی جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔تاہم بڑے چیلنجز ابھی باقی ہیں کیونکہ جنگ بندی صرف عارضی وقفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا اور ایران کے درمیان جامع معاہدہ ضروری ہے۔ البتہ اسرائیل اب بھی معاہدے میں رخنہ ڈالنے والا عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

سعدیہ احمد لکھتی ہیں کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے جب پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے تو خوشی اور فخر کا احساس بالکل منفرد ہوتا ہے۔

نعمان عبدالماجد نے کہا کہ پاکستان ایک عالمی امن ساز اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

حسین حقانی نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے دنیا میں امن قائم کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

TECHNOLOGY

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.