امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

ا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کے ہمراہ سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لئے آج پاکستان آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد میں معاونت کے لئے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لئے اسلام آباد آئے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: سزائے موت کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا بری

سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا

Read More

TECHNOLOGY

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش

Read More

کیا انسان نما روبوٹس میدان جنگ میں اترنے والے ہیں؟

مصنوعی ذہانت یا اے آئی اور روبوٹکس کی تیز رفتار ترقی نے ایک ایسا سوال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.