مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی سے عالمی منڈیوں میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

مشرقِ وسطیٰ میں 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست بہتری دیکھنے میں آئی ہے، تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک گر گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد سرمایہ کاروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس پیشرفت سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل و گیس کی ترسیل بحال ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جہاں سے دنیا کی قریباً 20 فیصد توانائی گزرتی ہے۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت قریباً 15 فیصد کمی کے ساتھ 96 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جبکہ برینٹ خام تیل بھی 13 فیصد کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ S&P 500 فیوچرز میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ یورپی مارکیٹس 5 فیصد تک اوپر چلی گئیں۔ ایشیا میں Nikkei 225 قریباً 5 فیصد اور KOSPI 6 فیصد تک بڑھ گیا، جس کے باعث عارضی طور پر ٹریڈنگ بھی روکنا پڑی۔

جنگ کے باعث گزشتہ ہفتوں میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ، مہنگائی کے خدشات اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ بہتری عارضی بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل امتحان یہ ہوگا کہ آیا یہ جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہوتی ہے یا نہیں، کیونکہ سرمایہ کار ابھی بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ادھر امریکی بانڈز کی شرح منافع میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ میں خطرات کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ جنگ کے اثرات مکمل طور پر ختم ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.