آپریشن سندورمیں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزی حیثیت سے مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہو گئے، آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی وزیردفاع کی گیدڑ بھبھکیاں اور خفیہ ایجینسی را کی الیکشن قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری ہے، بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلہ کا آغاز کر دیا۔

گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دےرہا ہے، ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈاکرتے ہوئےپاکستانی ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔

بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے، اس سےقبل اپنی سفارتی ناکامی چھپانے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ نازیبا اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیئے۔

بھارتی وزیر دفاع، وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کیلئے منظم منصوبہ بندی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کا تسسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔

ماہرین کے مطابق اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈےاورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سےبخوبی آگاہ ہیں، معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثراور فیصلہ کن ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.