مشرق وسطیٰ بحران: ٹرانسپورٹرز سبسڈی سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟ وزیر حکومت نے بتا دیا

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سبسڈی صرف ان گاڑیوں کو ملے گی جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں گی، اور اس کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارتِ آئی ٹی، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی تعاون سے کام کررہے ہیں، جبکہ سبسڈی کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم سپلائی چین کو متاثر نہیں ہونے دیا گیا، حکومت مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اسٹیئرنگ کمیٹی فعال ہے، اور عملدرآمد کمیٹی دن میں تین مرتبہ پیشرفت رپورٹ پیش کرتی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے 129 ارب روپے خرچ کیے گئے، بلال اظہر کیانی

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت نے تین ہفتوں تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

ان کے مطابق قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے 129 ارب روپے خرچ کیے گئے اور ابتدائی دن سے ہی وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی جاری ہے اور کہیں بھی قلت کا سامنا نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے بھی خصوصی پیکج متعارف کرایا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.