یورپی توانائی کی بڑی کمپنیاں ٹوٹل انرجیز اور شیل، امریکی گلف آف میکسیکو کے ایک انتہائی اہم اور امید افزا تیل کے فیلڈ ’شیناندوہ‘ میں اکثریتی حصص خریدنے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے شمالی امریکا کے توانائی کے اثاثوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بی پی ، ریپسول، اور شیورون جیسی کمپنیاں بھی اس دوڑ میں شامل ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ شیناندوہ فیلڈ کے 2 مالکان، بیکن آف شور انرجی اور ایچ ای کیو ڈیپ واٹر نے حال ہی میں اپنے 51 فیصد حصص فروخت کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ابتدائی بولیاں آنے والے ہفتوں میں متوقع ہیں۔

شیناندوہ ایک ’الٹرا ڈیپ واٹر‘ فیلڈ ہے جو تکنیکی طور پر چیلنجنگ سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں پیداوار کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس فیلڈ نے یومیہ 100,000 بیرل تیل کی پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور تنازعات والے علاقوں سے دوری کے باعث امریکی تیل اور گیس کے اثاثوں کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔




































